اگلے 2روز تک بیشتر علاقوں میں موسم گرم ، لاہور ، پشاور ، فاٹا اور کشمیر سمیت مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے : محکمہ موسمیات
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گاجبکہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ساہیوال، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔
ترجمان کے مطابق اگلے 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گاجبکہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش بھی ہو سکتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور ژوب ڈویژن میں کہیں کہیں بارش ہوئی۔ پنجاب: فیصل آباد62، لاہور (سٹی30، ائیرپورٹ17)، ساہیوال22، سرگودھا21، قصور20، گوجرانوالہ16، منڈی بہاﺅالدین15، نورپورتھل07، گجرات06، بہاولنگر05، چکوال04، ڈی جی خان03، جوہر آباد3، جہلم03، سیالکوٹ02، اسلام آباد(سیدپور)01، خیبرپختونخوا: سیدو شریف19، دیر 18، مالم جبہ17، کاکول04، بلوچستان: ژوب16، گلگت بلتستان: بونجی06، گوپس02، ہنزہ02، بگروٹ02، چلاس01، کشمیر: کوٹلی03ملی میٹرریکارڈ کی گئی ۔
نیو یارک سے لاہور آنے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا ، خبر جاننے کیلئے یہاں کلک کریں
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: تربت44، دالبندین، نوکنڈی42، لاڑکانہ، سکھر41اور آج لاہور میں کم سے کم 22، اسلام آباد 23، کراچی 27،پشاور 25، کوئٹہ 20، گلگت 19،چترال 20اور ہنزہ میں 14ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔