سابق صدر پرویز مشرف آج 73 ویں سالگرہ منارہے ہیں

سابق صدر پرویز مشرف آج 73 ویں سالگرہ منارہے ہیں
سابق صدر پرویز مشرف آج 73 ویں سالگرہ منارہے ہیں

  

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف تہتر برس کے ہو گئے وہ اپنی 73 ویں سالگرہ آج منارہے ہیں۔ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف پاکستان کے بارہویں صدر تھے وہ 12 اکتوبر 1999 ءسے لے کر 20 نومبر 2002 ءتک چیف ایگزیکٹو اور 18 اگست 2008 ء تک صدر پاکستان رہے ہیں وہ 11 اگست 1943 ءکو دہلی میں پیدا ہوئے.

والز نے 14اگست کے موقع پر بچوں کے ساتھ جشن آزادی کامزہ دوبالا کرنے کا طریقہ متعارف کروادیا

پرویز مشرف کی اہلیہ صبا مشرف اوکاڑہ سے تعلق رکھتی ہیں ان کا بیٹا بلال اور ایک بیٹی عالیہ رضا ہے جو دونوں شادی شدہ ہیں پرویز مشرف نے 12 اکتوبر 1999 ءکو اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کو معزول کر کے اقتدار سنبھالا تھا وہ 9 برس تک پاکستان کے حکمران رہے دوران اقتدار پرویز مشرف کی سالگرہ سرکاری اہتمام کے ساتھ منائی جاتی رہی ہے جس میں ہزاروں قیمتی تحائف اور تہنیتی کارڈز انہیں بھجوائے جاتے رہے ہیں لیکن گزشتہ چند برسوں سے نہ کوئی پھول ، نہ تحفہ نہ ہی کسی نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد بھیجی ۔

مزید :

اسلام آباد -