سابق چیف سیکرٹری پنجاب جاوید محمود کا نئی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان
قصور(ویب ڈیسک) سابق چیف سیکرٹری پنجاب و صوبائی محتسب جاوید محمود خان نے نئی سیاسی پارٹی بنانے کاا علان کیا ہے نئی سیاسی پارٹی کا نام روشن پاکستان لیگ رکھا گیا ہے۔
جاوید محمود خان اس پارٹی کے مرکزی سربراہوں گے اور یوم آزادی 14 اگست کے دن اس پارٹی کی روشن بھیلہ میں پرچم کشائی کی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ جاوید محمود خاں قصور کے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اور اسی لیے انہوں نے سیاسی پارٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے پارٹی کے اعلان سے پہلے انہوں نے اپنے قریبی دوستوں سے تفصیلی مشاورت کی ہے جس سے یہ ثابت ہوا ہے کہ موجودہ دور میں تمام سیاسی پارٹیاں عوامی خدمت کی بجائے ذاتی مفاد کی سیاست کر رہی ہیں، لہٰذا ایسے میں نئی پارٹی کی تشکیل ضروری ہے اس پارٹی کا پیغام شہر شہر اور گاﺅں گاﺅں پہنچایا جائے گا۔
والز نے 14اگست کے موقع پر بچوں کے ساتھ جشن آزادی کامزہ دوبالا کرنے کا طریقہ متعارف کروادیا
روزنامہ خبریں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے پارٹی کی تشکیل کیلئے ہی صوبائی محتسب کے عہدہ سے استعفیٰ دیا تھا ضلع قصور کے علاوہ پنجاب میں ان کو سراہنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ ضلع قصور میں ہر سیاسی حلقہ انہیں احترام کی نظر سے دیکھتا ہے اس لیے وہ آنیوالے دنوں میں پنجاب اور قصور کی سیاست میں ناصرف اہم رول ادا کریں گے بلکہ وہ قصور کے کسی حلقہ سے ایم این اے کے الیکشن میں بھی حصہ لے سکتے ہیں۔
ڈاکٹر شاہد مسعود پر 45 روز کی پابندی لگادی گئی، وجہ جاننے کیلئے یہاں کلک کریں۔