تحریک انصاف( 13اگست کو )راولپنڈی میں ریلی نکالے گی، ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا

تحریک انصاف( 13اگست کو )راولپنڈی میں ریلی نکالے گی، ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ کر ...
تحریک انصاف( 13اگست کو )راولپنڈی میں ریلی نکالے گی، ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا

  

اسلام آباد(صباح نیوز)تحریک انصاف نے 13اگست کو راولپنڈی سے نکالی جانے والی ریلی سے متعلق ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا ہے ، ریلی کی قیادت عمران خان کریں گے۔تحریک انصاف کے ایم پی اے راجہ راشد حفیظ نے ڈی سی او راولپنڈی کو خط لکھا ہے جس میں ضلعی انتظامیہ کو پی ٹی آئی کی جانب سے 13اگست کی ریلی کے روٹ سے آگاہ کیا گیا ہے۔

خط کے مطابق پی ٹی آئی کی ریلی مریڑ چوک راولپنڈ ی سے شروع ہوکر اسلام آباد تک جائے گی اور پارٹی چیئرمین عمران خان ریلی کی قیادت کریں گے۔خط میں ضلعی انتظامیہ سے ریلی کو سیکورٹی فراہم کرنے اور ٹریفک پلان ترتیب دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -