پاکستان مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا ذمہ دار ہے،دنیا کی کوئی طاقت ہم سے کشمیر نہیں لے سکتی : بھارتی وزیر داخلہ

پاکستان مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا ذمہ دار ہے،دنیا کی کوئی طاقت ہم سے کشمیر ...
پاکستان مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا ذمہ دار ہے،دنیا کی کوئی طاقت ہم سے کشمیر نہیں لے سکتی : بھارتی وزیر داخلہ

  

نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت بھارت سے کشمیر نہیں لے سکتی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا ذمہ دارقراردیتے ہوئے ایوان میں کہا ہے کہ” دنیا کی کوئی طاقت ہم سے جموں کشمیر نہیں لے سکتی “۔

والز نے 14اگست کے موقع پر بچوں کے ساتھ جشن آزادی کامزہ دوبالا کرنے کا طریقہ متعارف کروادیا، مکمل خبرپڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں

راج ناتھ سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ اگر پاک بھارت بات چیت کا عمل شروع ہواتووہ صرف آزاد کشمیر کے مسئلے پر ہوگا۔ مقبوضہ کشمیر میں جو ہو رہا ہے اس کا ذمہ دار بھی پاکستان کو قرار دیدیا ۔

یہ بھی پڑھیں ، ٹنڈوآدم میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام

پاکستان کے خلاف بیان دیتے ہوئے شائد راج ناتھ یہ بات بھول گئے کہ کشمیر ایک عالمی مسئلہ ہے اورجواہر لال نہرو نے اس مسئلے کے حل کے لئے اقوام متحدہ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا اوراقوام متحدہ نے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا وعدہ کررکھا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -