کوئٹہ حملے میں’ بیرونی ہاتھ ملوث ‘ہونے کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا:پاکستان

کوئٹہ حملے میں’ بیرونی ہاتھ ملوث ‘ہونے کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا:پاکستان
کوئٹہ حملے میں’ بیرونی ہاتھ ملوث ‘ہونے کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا:پاکستان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہناہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے،سول ہسپتال کوئٹہ  میں ہونے والے حملے میں بیرونی مداخلت کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریانے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے جبکہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت کی انتہا کردی۔کشمیریوں سے روا رکھے گئے ناروا سلوک اور بھارتی مظالم کا سلسلہ پاکستان نے ہر سطح پر اٹھایا ہے۔کشمیریوں پر کئے گئے بھارتی مظالم کی عالمی سطح پر بھی مذمت کی گئی۔

ترجمان نے کہا کہسول ہسپتال  کوئٹہ میں ہونے والے  دہشت گرد حملے کی عالمی برادری نے بھی مذمت کی۔انہوں نے کہا بھارتی ایجنسی پاکستان میں منفی سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے۔را بلوچستان اور کراچی میں سرگرم رہی۔کوئٹہ حملے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کوئٹہ حملے میں بیرونی ہاتھ کے ملوث ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا امریکی شہری میتھیوبیرٹ کو ہیوسٹن میں پاکستانی سفارتخانے نے ویزا جاری کیا تھا،اس حوالے سے مزید تحقیقا ت کی جا رہی ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -