مہاجرین کی بے دخلی، افغان وفد آج عمران خان سے ملاقات کرے گا

مہاجرین کی بے دخلی، افغان وفد آج عمران خان سے ملاقات کرے گا
مہاجرین کی بے دخلی، افغان وفد آج عمران خان سے ملاقات کرے گا

  

اسلام آباد (آن لائن) خیبرپختونخوا میں افغان مہاجرین کی بے دخلی روکنے اور مسائل کے حل کے لئے افغان مہاجرین جرگہ کا وفد آج پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ملاقات کریں گے۔ افغان مہاجر کمیٹی کے ترجمان شرافت خان کے مطابق 12 رکنی افغان جرگہ کی قیادت حاجی محمد سعید کریں گے جو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو افغان مہاجرین کی خیبرپختونخوا سے جبری بے دخلی روکنے کی درخواست کریں گے۔

والز نے 14اگست کے موقع پر بچوں کے ساتھ جشن آزادی کامزہ دوبالا کرنے کا طریقہ متعارف کروادیا

انہوں نے بتایا کہ افغانستان کی صورتحال مخدوش ہے اور پاکستان سے جانے والے کئی مہاجرین کو قتل کی گیا ہے۔ ایسی صورت میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی ان کیلئے خطرناک ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا انتظامیہ کی جانب سے افغان مہاجرین کو تنگ کرنے کے بارے میں بھی اپنے تحفظات پیش کریں گے۔

مزید :

اسلام آباد -