سابق ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد کے دل کی دھڑکنیں بحال ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر بند ، انتقال کرگئے

سابق ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد کے دل کی دھڑکنیں بحال ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر بند ...
 سابق ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد کے دل کی دھڑکنیں بحال ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر بند ، انتقال کرگئے

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے مایہ ناز بلے بازاورسابق ٹیسٹ کرکٹرحنیف محمد کے دل کی دھڑکنیں بحال ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر بند ہوگئیں اور آغا خان ہسپتال کے ترجمان نے ان کے انتقال کا اعلان کردیا، اس سے قبل ان کے دل نے 6 منٹ تک بند رہنے کے بعددوبارہ دھڑکنا شروع کردیا تھا۔ 

حنیف محمد کے بیٹے شعیب محمد کا کہنا ہے کہ ان کے والد کی جمعرات کی صبح سے طبیعت زیادہ بگڑ گئی تھی، ایک مرتبہ دل کی دھڑکن 6 منٹ کیلئے بند ہوگئی تھی لیکن انہیں طبی امداد فراہم کی گئی جس کے بعد ان کی دھڑکنیں  بحال ہوگئی ہیں لیکن کچھ دیربعد دوبارہ دل نے دھڑکنا چھوڑ دیا اور ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حنیف محمد کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیاتھا اور مصنوعی تنفس دیا جارہاتھا۔

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر  طویل عرصہ سے آغا خان ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں   زیرعلاج تھے،وہ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے۔ گزشتہ ہفتے ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی جبکہ دوروز قبل انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -