شیروں کے ساتھ سیلفی،رویندرا جدیجا کو300ڈالر جرمانہ

شیروں کے ساتھ سیلفی،رویندرا جدیجا کو300ڈالر جرمانہ
شیروں کے ساتھ سیلفی،رویندرا جدیجا کو300ڈالر جرمانہ

  

احمد آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی کرکٹر رویندر اجدیجا کو خطرات سے دوچار ایشیائی شیروں کے ساتھ سیلفی بنانا مہنگا پڑ گیا۔پابندی کے باوجود تصویر بنانے پر انہیں 300ڈالر جرمانہ کیا گیا ہے۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق بھارتی کرکٹر رویندرا جدیجا نے رواں سال جون میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ گیر کے جنگلات کا دورہ کیا تھا ،اس دوران انہوں نے پابندی کے باوجود خطرات سے دوچار ایشیائی شیروں کے ساتھ تصویریں بنائیں جو سوشل میڈیا پر وائر ل کرگئیں۔ رویندرا جدیجا کی یہ تصویریں ان کی شہرت میں اضافے کا باعث تو بنیں لیکن تصویریں بنانا انہیں مہنگا بھی پڑ گیا۔

بھارتی ریاست گجرات کے محکمہ جنگلات کے سربراہ اے پی سنگھ نے پابندی کے باوجود شیروں کے ساتھ تصویریں بنانے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا، رویندرا جدیجا سے وضاحت بھی طلب کی گئی تھی۔بھارتی کرکٹر کی غیر موجودگی کے باعث ان کے سسر نے جواب جمع کرایا تھا،300سو ڈالر کا جرمانہ بھی انہوں نے ہی ادا کیا۔انسٹا گرام پرشیئر کی گئی تصویر میں رویندرا جدیجا اور ان کی اہلیہ کو شیروں کے پیچھے بیٹھے مسکراتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔27سالہ بھارتی کرکٹر ان دنوں اپنی ٹیم کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے دورے پر ہیں۔

مزید :

کھیل -