دبئی ایئر پورٹ پرحادثہ ، ایمریٹس ایئر لائن کامسافروں کیلئے7 لاکھ روپے کی مالی معاونت کااعلان

دبئی ایئر پورٹ پرحادثہ ، ایمریٹس ایئر لائن کامسافروں کیلئے7 لاکھ روپے کی ...
دبئی ایئر پورٹ پرحادثہ ، ایمریٹس ایئر لائن کامسافروں کیلئے7 لاکھ روپے کی مالی معاونت کااعلان

  

دبئی(نیوزڈیسک)ایمریٹس ایئر لائنز کی جانب سے ان مسافروں کیلئے 7ہزار ڈالرز تقریبا سات لاکھ 31ہزار کا اعلان کیا گیا ہے جو گزشتہ دنوں دبئی ایئرپورٹ پر حادثہ کا شکار ہونے والی ایک اماراتی فلائٹ ای کے 521میں سوار تھے۔

گولف نیوز کے مطابق ایمریٹس ایئر لائن نے حادثے کا شکار ہونیوالے طیار ے کے مسافروںکو 7ہزارڈالرز جوکہ26ہزار درہم بنتے ہیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعرات کو ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے مسافروں سے رابطے میں رہے ہیں اور انہیں ٹکٹ کی مد میں لیا گیا کرایہ واپس کر رہے ہیں بلکہ ان کے سامان کی گمشدگی اور طبی مدد کیلئے بھی مالی معاونت کرررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طیارے تک رسائی تاحال نہیں دی گئی جبکہ حادثے سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

"نہیں"آپ مر چکے ہیں، چینی پولیس کا زندہ شہری کو کڑوا جواب،تفصیلات کیلئےیہاں کلک کریں

گولف نیوز کے مطابق چند مسافروں نے بھی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں ایمریٹس کی جانب سات ہزار ڈالر (سات لاکھ پاکستانی)کی مالی معاونت کی ایم میل کی گئی ہے۔

ڈاکٹر شاجی کوچوختے جن کے پانچ فیملی ممبرز طیارے میں سوا ر تھے کا کہنا تھا کہ انہیں جمعرات کو ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے مالی معاونت فراہم کئے جانے کی ای میل موصول ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے تمام سامان کے بدلے فی مسافر سات ہزار ڈالرز کی ادائیگی کی ای میل کو سرسری طور پر دیکھا ہے اور مصروفیت کے باعث اپنے اہل خانہ سے سامان کی تفصیلات بھی نہیں پوچھ سکا۔

خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل ایمریٹس ایئر لائن کی ایک فلائٹ کو لینڈنگ کے دوران حادثہ پیش آیا تھا جس کے بعد طیار میں آگ لگ گئی تھی۔خوش قسمتی سے طیارے میں سوار تمام تین سو افراد کو بچا لیا گیا تھا،جب کہ حادثہ میں ایک فائرفائٹر آگ بجھاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا تھا۔

مزید :

عرب دنیا -