اوول ٹیسٹ،انگلینڈ کی ٹیم 328 رنز بنا کرآؤٹ ،پاکستان کے بیٹسمینوں کا امتحان شروع

اوول ٹیسٹ،انگلینڈ کی ٹیم 328 رنز بنا کرآؤٹ ،پاکستان کے بیٹسمینوں کا امتحان ...
اوول ٹیسٹ،انگلینڈ کی ٹیم 328 رنز بنا کرآؤٹ ،پاکستان کے بیٹسمینوں کا امتحان شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوول (مانیٹرنگ ڈیسک) چوتھے ٹیسٹ کے پہلے روز کے کھیل میں انگلینڈ 328 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ہے جس کے بعد پاکستانی بیٹسمینوں کا امتحان شروع ہو گیاہے۔انگلینڈ کی جانب سے آل راونڈر موئن علی 108 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ بیئرزسٹو55 کے ساتھ دوسرے اور ووکس 45 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔پاکستان کی جانب سے سہیل خان نے 5 کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا جبکہ وہاب ریاض نے تین اور محمد عامر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی پہلی وکٹ 23 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب الیکس ہیلز صرف 6 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر یاسر شاہ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ انگلینڈ کو دوسری وکٹ کا نقصان کپتان الیسٹر کک کی شکل میں 69 رنز پر اٹھانا پڑا۔ الیسٹر کک 35 رنز بنا کر سہیل خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی جاری رکھی اور مخالف ٹیم کے تیسرے کھلاڑی جوئے روٹ کو 26 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا جبکہ انگلینڈ کی چوتھی وکٹ 74 رنز پر گری جب جیمز ونس 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آخری دونوں کھلاڑی وہاب ریاض کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ کے برسٹو 55 رنز پر محمد عامر کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئے جبکہ ان کے بعد آنے والے ووکس نصف سینچربنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے اور 45 رنز پر سہیل خان کی گیند کا نشانہ بنے،ووکس کے بعد آنے والے کھلاڑی براڈ صفر پر ہی سہیل خان کی گیند کا نشانہ بنے۔

قبل ازیں  انگلینڈ کی ٹیم نے  ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انگلش کپتان الیسٹر کک کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے ساز گار دکھائی دیتی ہے اس لیے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ چوتھی اننگز کھیلنے والی ٹیم مشکل میں ہوسکتی ہے ۔

پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے ۔ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور محمد حفیظ کی جگہ افتخار احمد کو شامل کیا گیا ہے جبکہ راحت علی کی انجری کی وجہ سے وہاب ریاض کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی جارہی سیریز میں انگلینڈ کو پاکستان ٹیم پر 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

مزید :

کھیل -