نیشنل ایکشن پلا ن پوری طرح ناکام ہو گیا ، سانحہ کوئٹہ وزیر داخلہ کی ناکامی ہے : خورشید شاہ

نیشنل ایکشن پلا ن پوری طرح ناکام ہو گیا ، سانحہ کوئٹہ وزیر داخلہ کی ناکامی ہے ...
نیشنل ایکشن پلا ن پوری طرح ناکام ہو گیا ، سانحہ کوئٹہ وزیر داخلہ کی ناکامی ہے : خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پوری طرح ناکام ہو گیا ہے ۔کوئٹہ دھماکہ وزارت داخلہ اور سکیورٹی ایجنسیوں کی ناکامی ہے ۔ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں ،حکومتوں کے کمزور ہونے سے کچھ نہیں ہوتا مگر ادارے کمزور نہیں ہونے چاہئیں۔

کوئٹہ میں تین روز قبل ہونے والے خودکش دھماکے کے بعدہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہناتھا کہ اگر حکومت پوری طرح نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتی تو دہشت گردی کو روکا جا سکتا تھا ۔نیشنل ایکشن پلان تمام جماعتوں نے ملکر بنایا مگر اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ، دھماکے کے بعد وزیر داخلہ کا زخمیوں کی عیادت کیلئے نہ آنا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے ۔ وزیر داخلہ سانحہ کوئٹہ پر صرف اوچھل کود کر رہے ہیں ۔

والز نے 14اگست کے موقع پر بچوں کے ساتھ جشن آزادی کامزہ دوبالا کرنے کا طریقہ متعارف کروادیا, مکمل خبر کیلئے اس لنک پر کلک کریں

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کو کئی بار کہہ چکا ہوں کہ آپکی استینوں میں سانپ ہیں مگر انہیں اس بات کا اندازہ نہیں ہے ۔ہم سے بہت سے لوگ سوال کرتے ہیں کہ وزیر داخلہ کے رویے کہ پیچھے میاں نواز شریف کا ہاتھ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزارت داخلہ کو سانحہ کوئٹہ کے بعد سوچنا چاہئیے کہ ناکامی کہاں ہے اور اس کا سد با ب کیسے ہو گا ۔”پتہ نہیں وزیر داخلہ اپنی ناکامی پر شرمسار ہے بھی کہ نہیں “۔ان کے ہمراہ اعتزاز احسن اور نفیسہ شاہ بھی موجود تھیں ۔

مزید :

قومی -