لاپتہ بچوں کی بازیابی کیلئے مانیٹرنگ کا مستقل نظام بنایا جائے ، وزیراعلیٰ پنجاب کا حکم

لاپتہ بچوں کی بازیابی کیلئے مانیٹرنگ کا مستقل نظام بنایا جائے ، وزیراعلیٰ ...
لاپتہ بچوں کی بازیابی کیلئے مانیٹرنگ کا مستقل نظام بنایا جائے ، وزیراعلیٰ پنجاب کا حکم

  

لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بچوں کی گمشدگی کے حوالے سے سٹیئرنگ کمیٹی کے قیام کا حکم جاری کر دیا ، سٹیرنگ کمیٹی فعال اور متحرک ہو گئی اور بچوں کی گمشدگی کی صورتحال پر کڑی نظر رکھے گی ۔لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ بچوں کی گمشدگی کے حوالے سے مانیٹرنگ کا مستقل نظام وضع کیا جائے اور معصوم بچوں سے بھیک منگوانے والے افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ لاپتہ بچوں کی بازیابی کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کا میں خود باقاعدہ جائزہ لوں گا ۔ وزیراعلی پنجاب نے عدالتوں کی سکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت بھی کہ اور کہا کہ جج صاحبان کی سکیورٹی کیلئے کوئی بھی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

مزید :

لاہور -