ستائیس بیویوں کے شوہر اور 145 بچوں کے باپ کا اپنی شادیاں رجسٹرڈ نہ کرانے کا اعلان

ستائیس بیویوں کے شوہر اور 145 بچوں کے باپ کا اپنی شادیاں رجسٹرڈ نہ کرانے کا ...
ستائیس بیویوں کے شوہر اور 145 بچوں کے باپ کا اپنی شادیاں رجسٹرڈ نہ کرانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا(نیوزڈیسک)دنیا کے کئی ممالک میں ایک سے زیادہ شادیوں پر پابندی ہے ،لیکن دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں ایک شخص ایک دو نہیں بلکہ پوری 27بیویوں کے ساتھ رہائش پذیر ہے۔اس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی شادیوں کو رجسٹرڈ نہیں کرے گا۔
دنیا کے طاقتور اور مشہور ترین لوگوں میں سے ایک شخص دولہا دلہن کو اپنی شادی کی تصاویر میں نظر آگیا، کون آدمی تھا؟تفصیلات کیلئے کلک کریں
کینیڈین اخبار کے مطابق کینیڈا میں بنیاد پرست گروپ کے لیڈر 59سالہ ونسٹن بلیک مور نے ستائیس شادیا ں کررکھی ہیں جبکہ ان کے 145بچے ہیں ۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مورمن بنیاد پست گروپ کے لیڈر جو کہ ایک سے زائد شادیوں کے حامی ہیں کا کہنا ہے کہ وہ شادیوں کی رجسٹریشن کے قائل نہیں ہیں کیونکہ اس سے خواتین کا استحصال ہوتا ہے۔قبل ازیں 2007میں انہیں دوسری شادی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعدمیں اس کے باوجود انہوں نے دو مرتبہ ایک سے زیادہ شادیاں رجسٹرڈ کرانے کی کوشش کی۔
دنیا کے وہ ممالک جہاں مرد سب سے زیادہ گھر کا کام کرتے ہیں،جاننے کیلئے یہاں کلک کریں
ماضی میں عدالت کو دیئے گئے ان کے ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ مجھے جوابدہ بنانے کیلئے کینیڈا کا قانون بدلا جا رہا ہے،میری تمام بیویاں سرکاری لحاظ سے میری دوست ہیں( شادی رجسٹرڈ ہی نہیں) اور وہ کبھی کسی بیوی کو عدالت نہیں لائے۔بلیک مور اپنی ایک سوتیلی بیٹی سے ریپ کے الزام میں 2001سے2002میں جیل بھی جا چکے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -