سانحہ کوئٹہ کا سوگ، پاکستان ٹیم نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ لیں، انگلش پلیئرز بھی غم میں شریک

سانحہ کوئٹہ کا سوگ، پاکستان ٹیم نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ لیں، انگلش ...
سانحہ کوئٹہ کا سوگ، پاکستان ٹیم نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ لیں، انگلش پلیئرز بھی غم میں شریک

  

اوول (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ کوئٹہ نے ہر کسی کو سوگوار کردیا ہے جس کے اثرات اوول کے گراو¿نڈ میں بھی دیکھے گئے جہاں پاکستان ٹیم سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اتری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوول ٹیسٹ کے آغاز سے قبل سانحہ کوئٹہ کے شہدا کے سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔ اس موقع پر پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں گراؤنڈ میں کھڑی تھیں جبکہ سٹیڈیم میں موجود تماشائی اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے۔ پاکستان ٹیم نے سانحہ کوئٹہ کے شہدا کیلئے فاتحہ بھی پڑھی ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اتری ہے  جبکہ انگلینڈ کی طرف سے بیٹنگ کیلئے آنے والے کھلاڑیوں نے بھی سانحہ کوئٹہ کے شہدا کے سوگ میں عملی طور پر شرکت کی اور وہ بھی سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے ہیں۔

مزید :

کھیل -