پی ایس ایکس میں تیزی ، کے ایس ای 100 انڈیکس 39 ہزار 862 پوائنٹس پر پہنچ گیا

پی ایس ایکس میں تیزی ، کے ایس ای 100 انڈیکس 39 ہزار 862 پوائنٹس پر پہنچ گیا
پی ایس ایکس میں تیزی ، کے ایس ای 100 انڈیکس 39 ہزار 862 پوائنٹس پر پہنچ گیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 56 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 39 ہزار 862 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں پورا دن ملا رجحان دیکھنے کو ملا اور انڈیکس کبھی اوپر تو کبھی نیچے جاتا رہا تاہم سٹاک مارکیٹ کے بند ہونے تک اس میں 56 پوائنٹس کا اضافہ ہواجس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 39 ہزار 862 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

آج کے ایس ای 100 انڈیکس میں 18 کروڑ 51 لاکھ 27 ہزار 80 شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 9 ارب 45 کروڑ 35 لاکھ 55 ہزار 639 روپے رہی ۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مجموعی طورپر 361 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 170 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ اور اتنی ہی کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 21 کمپنیوں کے شیئرز میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا۔

مزید :

بزنس -