ذوالفقار احمد چیمہ کا سندھ کے ہزاروں نوجوانوں کوہنرسکھاکر باروزگاربنانے کا اعلان

ذوالفقار احمد چیمہ کا سندھ کے ہزاروں نوجوانوں کوہنرسکھاکر باروزگاربنانے کا ...
ذوالفقار احمد چیمہ کا سندھ کے ہزاروں نوجوانوں کوہنرسکھاکر باروزگاربنانے کا اعلان

  

کراچی (پ ر )نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن آف پاکستان کے سربراہ ذوالفقار چیمہ نے کہا کہ ہم کراچی اور اندرون سندھ کے ہزاروں نوجوانوں کو ایسے ہنر سکھائیں گے جس سے وہ روزگار کمانے کے قابل ہوجائیں گے اور پھر جرائم کی طرف نہیں جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم وہ ہنر سکھارہے ہیں جن کی لوکل اور عالمی مارکیٹ میں طلب ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہترین اداروں کو تلاش کرکے انہیں تربیت دی جارہی ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار چیمہعنقریب ٹویوٹا موٹرز ایک عالمی معیار کا ادارہ قائم کرنے جارہا ہے ۔ ہم بہت جلد میرین اکیڈمی میں بھی نوجوانوں کی تربیت کرائیں گے جنہیں سو فیصد جاب ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ ہنر مند نوجوان اپنے ہنر کی طاقت سے ملک کو ترقی کی منزل تک پہنچائیں گے ۔ انہوں نے چیمبر کے ارکان سے کہا کہ کراچی چیمبر ایک اعلیٰ معیار کا ادارہ قائم کرے ، اسے ہر قسم کی تکنیکی مدد نیوٹیک فراہم کرے گا۔

کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر یونس بشیر نے ذوالفقار چیمہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ جس ادارے میں بھی گئے وہاں زبردست بہتری لائے ہیں ۔ ہمیں اُمید ہے کہ نیوٹیک کے سربراہ کی حیثیت سے وہ نوجوانوں کیلئے قابل قدر خدمات انجام دیں گے۔ انہوں نے کراچی چیمبر کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید :

کراچی -