چین کے بجلی گھر میں دھماکہ، 21افراد جاں بحق، پانچ زخمی

چین کے بجلی گھر میں دھماکہ، 21افراد جاں بحق، پانچ زخمی
چین کے بجلی گھر میں دھماکہ، 21افراد جاں بحق، پانچ زخمی

  

بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کے بجلی گھر میں ایک پائپ لائن پھٹنے سے 21افراد ہلاک اور پانچ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔سیٹل ٹائمز نے امریکی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا ہے کہ وسطی چین میں واقع ایک پاورسٹیشن میں سٹیم(بھاپ)کی پائپ لائن ایک دھماکے سے پھٹ گئی جس کے باعث موقع پر موجود 21ورکر ہلاک جبکہ دیگر 5زخمی ہوگئے۔

ایک مقامی ویب سائٹ کے مطابق دھماکہ ڈین یانگ شہر میں جمعرات کو دھماکہ ہوا۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ حکام اور امدادی کارکنوں کی کثیر تعداد موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد جبکہ اشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔مزید امدادی کارروائیاں جاری ہیں جب کہ دھماکے کے اسباب جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چین میں اس قسم کے حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔گزشتہ سال تیان جن شہر میں ایک کیمیکل ویئر ہاﺅس میں ہونے والے ایک دھماکے میں 173افراد ہلاک ہو گئے تھے۔اس حادثے کو چین کی تاریخ کے بدترین حادثوں میں شمار کیا جا تا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -