پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے عملے کو بازیاب کروانے کیلئے کوششیں جاری ہیں:ترجمان دفتر خارجہ

پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے عملے کو بازیاب کروانے کیلئے کوششیں جاری ...
 پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے عملے کو بازیاب کروانے کیلئے کوششیں جاری ہیں:ترجمان دفتر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے عملے کو بازیاب کروانے کیلئے کوششیں جاری ہیں اور جیسے ہی مثبت پیش رفت ہو گی اس سے متعلق قوم کو آگاہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کچھ دیر قبل نجی ٹی وی جیونیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے عملے کو بازیاب کروا لیا گیاہے ،تمام عملے کو چترال کے سرحدی علاقے میں پاکستان کے حوالے کیا گیاہے۔چار اگست کو پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر اورہالنگ کیلئے ازباکستان میں روسی بیس پر جارہاتھا لیکن فنی خرابی کے باعث افغانستان کے صوبے لوگر میں کریش لینڈنگ کرنی پڑ گئی ،لوگر کا علاقہ افغان طالبان کے قبضے میں ہےاور تمام عملے کو کریش لینڈنگ کے بعد طالبان کی جانب سے تحویل میں  لے لیا گیاتھا ۔ ۔پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر میں روسی پائلٹ سرگئی سیاس تیانوف ،کرنل(ر)صفدر، میجر(ر)صفدر، لیفٹیننٹ کرنل (ر)شفیق، لیفٹیننٹ (ر)ناصر، کریوچیف کوثر اورسویلین داود سوار تھے۔

مزیدپڑھیں:والز نے 14اگست کے موقع پر بچوں کے ساتھ جشن آزادی کامزہ دوبالا کرنے کا طریقہ متعارف کروادیا

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے عملے کو بازیاب کروانے کیلئے کوششیں جاری ہیں اور جیسے ہی مثبت پیش رفت ہو گئی اس سے متعلق قوم کو آگاہ کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -