عسکری قیادت کا اچکزئی کے بیان پر تحفظات کا اظہار، حکومت کی یقین دہانی ، اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

عسکری قیادت کا اچکزئی کے بیان پر تحفظات کا اظہار، حکومت کی یقین دہانی ، اجلاس ...
عسکری قیادت کا اچکزئی کے بیان پر تحفظات کا اظہار، حکومت کی یقین دہانی ، اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت ہونیوالے اعلیٰ سطحی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور دیگر اعلیٰ عسکری حکام نے بھی شرکت کی ۔

سماءٹی وی کے مطابق عسکری قیادت نے قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کے ایجنسیوں کے خلاف بیان پر تحفظات کا اظہار کیا جبکہ آرمی چیف نے نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کرنے کے راستے میں حائل قانونی سقم دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔عسکری قیادت کی طرف سے تحفظات کا اظہار ہونے کے بعد وزیراعظم نے بھی عسکری حکام کے موقف سے اتفاق کیا اور بیان کو غیرذمہ دارانہ قراردیدیا۔

رپورٹ کے مطابق حکومت نے محمود خان اچکزئی کے متنازعہ بیان کا جواب دینے کی بھی یقین دہانی کرائی اور واضح کیاکہ منفی بیانات کا جواب بھی وفاقی حکومت خود دے گی ، مسلح افواج پرعوام کے اعتمادکو ٹھیس پہنچانے کی کسی صورت کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دھماکے کے بعد کی صورتحال اور فوجی عدالتوں کوتوسیع دینے کے معاملے پر بھی تفصیلی غوروخوض کیاگیا۔

مزید :

اسلام آباد -