حنیف محمد کے انتقال پر وزیر اعظم اور صدر مملکت کا اظہار افسوس

حنیف محمد کے انتقال پر وزیر اعظم اور صدر مملکت کا اظہار افسوس
حنیف محمد کے انتقال پر وزیر اعظم اور صدر مملکت کا اظہار افسوس

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم نواز شریف اور صدر مملکت ممنون حسین نے مایہ ناز سابق کرکٹر حنیف محمد کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق حنیف محمد کے انتقال پر صدر ممنون حسین نے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ۔ان کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے میدان میں لٹل ماسٹر حنیف محمد کی خدمات نا قابل فراموش ہیں ۔وزیر اعظم نواز شریف نے حنیف محمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حنیف محمد کی خدمات قابل تحسین ہیں،وہ پوری دنیا میں پاکستان کی پہنچان تھے ۔

مزید :

قومی -