یوم آزادی، سعودی عرب میں بھی پاکستانی کمیونٹی تیاریوں میں مصروف

یوم آزادی، سعودی عرب میں بھی پاکستانی کمیونٹی تیاریوں میں مصروف
یوم آزادی، سعودی عرب میں بھی پاکستانی کمیونٹی تیاریوں میں مصروف

  

جدہ (محمد اکرم اسد) پاکستان کا 70واں یوم آزادی سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی بھرپور طریقے سے قومی جوش اور ولولے سے منانے کے لئے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔ مختلف تنظیموں میں اس سلسلہ میں پروگرام تشکیل دے رکھے ہیں۔ نئی نسل میں بھی بڑا جوش و خروش ہے اور ابھی سے ہی وہ جھنڈیاں اور بیج خرید رہے ہیں تاکہ یوم آزادی پر اپنے دلی جذبات کا اظہار کرسکیں۔

ان کا آغاز پاکستان ایمبیسی ریاض میں صبح ساڑھے سات بجے سفیر پاکستان منظور الحق اور جدہ قونصلیٹ جنرل میں قونصل جنرل شہریار اکبر خان قومی پرچم لہرا کر دن کا آغاز کریں گے جس میں شمولیت کے لئے پاکستانی کمیوٹی کو دعوت عام دی گئی ہے۔ پاکستان جرنلسٹس فورم، قومی یکجہتی فورم، پاکستان ویلفیئر سوسائٹی، مجلس محصورین پاکستان، پاکستان کرسچن فورم اور مختلف کمپنیوں کے کیمپوں میں موجود پاکستانیوں سے پروگرام ترتیب دئیے ہیں، جہاں وہ تحریک پاکستان، یوم آزادی اور جدوجہد آزادی پر روشنی ڈالیں گے اور خاکوں، ٹیبلو اور قومی نغموں کے ذریعے نئی نسل کو بتائیں گے کہ پاکستان کا حصول کن مراحل میں مکمل ہوا۔

جن علاقوں میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد موجود ہے وہاں دکانوں میں پاکستانی جھنڈے اور بیجز بڑی تعداد میں فروخت ہورہے ہیں اور وہ علاقے منی پاکستان نظر آرہے ہیں۔ پاکستان انٹرنیشنل سکول عزیزیہ اور پاکستان انٹرنیشنل سکول انگلش سیکشن الرحاب نے بھی یوم آزادی منانے کے لئے خصوصی پروگرام بنائے ہیں جس میں سکولوں میں چھٹیوں کے باوجود بڑی تعداد میں بچے اور والدین شرکت کریں گے۔

مزید :

عرب دنیا -