افغان مہاجرین ہمارے مہمان، وفاقی حکومت کے فیصلے پر عمل درآمد کریں گے:پرویز خٹک

افغان مہاجرین ہمارے مہمان، وفاقی حکومت کے فیصلے پر عمل درآمد کریں گے:پرویز ...
افغان مہاجرین ہمارے مہمان، وفاقی حکومت کے فیصلے پر عمل درآمد کریں گے:پرویز خٹک

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین جب تک ہیں ہمارے مہمان ہیں، وفاقی حکومت کے فیصلے پر عمل درآمد کریں گے۔

جیونیوز کیمطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویز خٹک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے افغان مہاجرین کوتوسیع دی ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کوعزت واحترام دیا ،ان کا کہنا تھا کہ ضیاءاللہ آفریدی کیس سے میرا کوئی تعلق نہیں۔آرمی چیف سے بھی ملاقات میں بارڈرمینجمنٹ کی بات کی تھی ،سسٹم کواسٹریم لائن کرناچاہتے تھے،نان رجسٹرڈافغان مہاجرین کے معاملے پرافغان سفیر،وفاقی حکومت سے بات کی،غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کا مسئلہ اٹھایا تھا ،انہوں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے فیصلے پر عمل درآمد کریں گے۔

مزید :

قومی -