حنیف محمد پاکستان میں کرکٹ کے بانی تھے ،انہیں دیکھ کر کٹ کھیلنا شروع کی :وسیم اکرم

حنیف محمد پاکستان میں کرکٹ کے بانی تھے ،انہیں دیکھ کر کٹ کھیلنا شروع کی :وسیم ...
 حنیف محمد پاکستان میں کرکٹ کے بانی تھے ،انہیں دیکھ کر کٹ کھیلنا شروع کی :وسیم اکرم

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ حنیف محمد پاکستان میں کرکٹ کے بانی تھے ،انہیں دیکھ کر کٹ کھیلنا شروع کی ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ محمد حنیف نے ساری دنیا میں پاکستانی کرکٹ کا نام بنا یا ،انہیں نہ صرف بیٹنگ بلکہ کرکٹ کا بہت زیادہ تجربہ تھا اور وہ ہر وقت صرف کرکٹ پر ہی بات کرتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ محمد حنیف کی طبیعت ایسی تھی کہ وہ ہر کھلاڑی کی مدد کرتے رہتے تھے ۔وسیم اکرم نے کہا کہ میں جب بھی حنیف محمد کے گھر جاتا تھا تو وہ مجھے کرکٹ کے بارے میں ٹپس دیتے تھے ۔

مزید :

کھیل -