کس ائیرلائن کو مسافر سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں؟ پہلی مرتبہ فہرست جاری کردی گئی، سب سے پہلا نمبر کس کا رہا؟ جواب ایسا کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

کس ائیرلائن کو مسافر سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں؟ پہلی مرتبہ فہرست جاری کردی ...
کس ائیرلائن کو مسافر سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں؟ پہلی مرتبہ فہرست جاری کردی گئی، سب سے پہلا نمبر کس کا رہا؟ جواب ایسا کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سکائی ٹریکس نامی آرگنائزیشن ہر سال سہولیات کے حوالے سے دنیا بھر کی ایئرلائنز کی درجہ بندی کرتی ہے۔اب پہلی بار آرگنائزیشن نے پسندیدگی کے حوالے سے ایک فہرست جاری کر دی ہے جس کے متعلق یہ جان کر آپ کو خوشگوار حیرت ہو گی کہ کسٹمرز کی پسندیدگی کے حوالے سے اس فہرست میں پہلی تینوں پوزیشنوں پر ایشیائی ایئرلائنز آئی ہیں۔ فہرست میں پہلے نمبر پر گیروڈا انڈونیشیاءایئرلائنز ہے جس نے سب سے زیادہ 8.499پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ دوسرے نمبر پر آسیان ایئرلائنز اور تیسرے پر ایوا ایئر آئی ہیں جنہوں نے بالترتیب 8.311اور 8.129نمبر حاصل کیے ہیں۔

کیا آپ کو معلوم ہے دنیا میں ہر سال کتنے نئے پائلٹس کی ضرورت ہوتی ہے؟ جواب جان کر آپ کا بھی دل کرے گا کہ یہی پیشہ اختیار کرلیں

چوتھے نمبر پر یورپ کی ایجین ایئرلائنز (Aegean Airlines)ہے۔ اس کے بعد پھر مسلسل پانچویں سے گیارہویں نمبر تک ایشیائی ایئرلائنز ہیں جن میں بالترتیب کورین ایئر، بنکاک ایئرویز، سنگاپورایئرلائنز، ایئرایشیاءایکس، اے این اے آل نیپون ایئرویز، رائل برونائی ایئرلائنز اور جاپان ایئرلائنز شامل ہیں۔ ایمریٹس 24/7کی رپورٹ کے مطابق 12ویں نمبر پر مشرق وسطیٰ کی قطر ایئرویز ہے جو اس سے قبل پہلی پوزیشنوں پر ہوتی تھی۔ اس بار فہرست میں انتہائی سستی فضائی کمپنی ریان ایئر برطانوی کمپنی برٹش ایئرویز پربھاری سبقت لے گئی ہے۔ ریان ایئر نے 62فیصد جبکہ برٹش ایئر ویز نے 56فیصد سکور حاصل کیے۔ واضح رہے کہ اس فہرست میں ایئرلائنز کی درجہ بندی کسٹمرز کی آراءکے بعد کی جاتی ہے۔ کسٹمرز سے کہا جاتا ہے کہ وہ سہولیات و دیگر سروسز کی بنیاد پر اپنی پسندیدہ ائرلائنز کو نمبر دیں۔ پھر ان نمبروں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فہرست ترتیب دی جاتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -