’مجھے پوکے مون نے زیادتی کا نشانہ بنایا ‘خاتون شکایت لے کر پولیس کے پاس پہنچ گئی
ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)’پوکے مون گو ‘ریلیز ہونے کے فوری بعد ہی عوام میں اس قدر مقبول ہو گئی ہے کہ جس کا اندازہ لگانا شائد مشکل ہو گا ،امریکہ میں گیم کے ریلیز ہونے کے ایک ہفتے کے دوران اسے کروڑوں بار ڈاون لوڈ کیا گیاہے ۔لیکن روس کے دارلحکومت ماسکو میں خاتون ’پوکے مون ‘کریکٹر کیخلاف شکایت لے کر پولیس کے پاس پہنچ گئی جسے سن کر پولیس اہلکار بھی سرپکڑ کر بیٹھ گئے اور خاتون کو ماہر نفسیات سے رابطہ کرنے کا مشورہ دے دیاہے۔
روسی پولیس کا کہناہے کہ ایک خاتون نے شکایت درج کروائی ہے کہ اسے گیم کریکٹر ’پوکے مون‘نے زیادتی کا نشانہ بنایاہے ۔خاتون کا کہناہے کہ وہ رات کو ’پوکے مون ‘کھیلتے ہوئے سو گئی تھی اور جب وہ صبح اٹھی تو ایک بڑا سا پوکے مون اس کے جسم کے اوپر لیٹا ہواتھا ،اور پوکے مون نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا ۔خاتون کا کہناتھا کہ جب اس نے اپنے بیڈ سے نیچے چھلانگ لگائی تو وہ پوکے مون اچانک غائب ہو گیا لیکن جب وہ اپنی گیم آن کرتی ہے تو گیم اس کے کمرے میں اس ’پوکے مون ‘کی موجودگی کو ظاہر کرتی ہے ۔
خاتون نے صبح اٹھتے ہی ساری کہانی اپنے شوہر کو بتائی جس کے بعد وہ پولیس کے پاس پہنچ گئے ،پولیس نے ان کی تمام تفصیلات سننے کے بعد خاتون کو ماہر نفسیات سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیدیا ۔روسی خبر رساں ادارے کا کہناہے کہ پولیس نے خاتون کی بات پر یقین کرنے سے انکار کر دیا ۔خاتون کے دوست ’ایون مارکوو‘کا کہناہے کہ وہ کہتی ہے کہ اس کے گھر میں بہت سے پوکے مون موجود ہیں ،جب وہ گیم کھیلتی ہے تو اس کا کتا بھونکنے لگ جاتاہے ۔خاتون نے اپنے شوہر کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے نفسیاتی ڈاکٹر سے ملاقات کیلئے وقت لے لیاہے۔