’امریکہ ہم پر ایٹمی حملے کی تیاری کررہا ہے اور ہم بھی جواب میں خاموش نہیں بیٹھیں گے‘ بڑے ملک نے واضح اعلان کردیا، بڑا خطرہ پیدا ہوگیا

’امریکہ ہم پر ایٹمی حملے کی تیاری کررہا ہے اور ہم بھی جواب میں خاموش نہیں ...
’امریکہ ہم پر ایٹمی حملے کی تیاری کررہا ہے اور ہم بھی جواب میں خاموش نہیں بیٹھیں گے‘ بڑے ملک نے واضح اعلان کردیا، بڑا خطرہ پیدا ہوگیا

  

پیانگ یانگ (نیوز ڈیسک) امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان کئی دہائیوں سے جاری کشیدگی اب سنگین ترین صورت اختیار کرگئی ہے اور یہ خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ اس کا نتیجہ بہت بڑی ایٹمی تباہی کی صورت میں برآمد ہوسکتا ہے۔

ویب سائٹ آئی بی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے واضح الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ امریکہ اس پر ایٹمی حملے کی تیاری کررہا ہے اور خبردار بھی کردیا ہے کہ اگرایسی کوشش بھی کی گئی تو شمالی کوریا کے ایٹمی میزائل امریکہ کے ہر کونے کو نشانہ بنائیں گے اور اسے نیست و نابود کر دیں گے۔

صدر پیوٹن نے حکم دے دیا، روسی ٹینکوں نے سفر شروع کردیا، ایسی خطرناک ترین خفیہ خبر منظر عام پر آگئی کہ مغربی ممالک کی نیندیں اُڑگئیں

رپورٹ کے مطابق شمالی کوریائی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا آنے والے دنوں میں مشترکہ جنگی مشقوں کا منصوبہ بنارہے ہیں جبکہ دراصل ان مشقوں کی آڑ میں شمالی کوریا کو نشانہ بنانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ امریکہ کی جانب سے حال ہی میں بحرالکاہل میں واقع اپنے فوجی اڈے گوام پر B2 بمبار طیاروں کی تعیناتی کو بھی اسی منصوبے کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔ دوسری جانب امریکہ نے گوام میں بمبار طیاروں کی تعیناتی کے بارے میں موقف اپنایا ہے کہ یہ اقدام دنیا بھر میں امریکی سٹریٹجک فورس کی تعیناتی کے عمل کا حصہ ہے تاکہ عالمی سکیورٹی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لئے امریکی فورسز ہر وقت تیار رہیں۔ شمالی کوریا نے اس موقف کو رد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایٹمی حملے میں پہل کا حق صرف امریکہ کے پاس نہیں ہے بلکہ یہ کام شمالی کوریا بھی کر سکتا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -