پاکستان کو 40ویں سے25ویں معاشی پوزیشن پرلے جانا ہماراخواب ہے:احسن اقبال

پاکستان کو 40ویں سے25ویں معاشی پوزیشن پرلے جانا ہماراخواب ہے:احسن اقبال
پاکستان کو 40ویں سے25ویں معاشی پوزیشن پرلے جانا ہماراخواب ہے:احسن اقبال

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو 40ویں سے25ویں معاشی پوزیشن پرلے جانا ہماراخواب ہے ،نواز شریف نے ترقی کا روڈ میپ تیار کیا ہے۔

جیو نیوز کیمطابق وفاقی وزیراحسن اقبال نے وژن 2025 ءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی سہاروں کے بجائے اندرونی طورپرلوگوں کووسائل دیکرترقی ممکن ہے،پاکستان کو 40ویں سے25ویں معاشی پوزیشن پرلے جانا ہماراخواب ہے،وزیراعظم نوازشریف نے ملک کی ترقی کاروڈمیپ تیارکیا ،ان کا کہنا ہے کہ جب حکومت میں آئے تو حکومت کاخزانہ خالی تھالیکن نیت کاخزانہ بھراہواتھا،سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملک کی معاشی ترقی متاثر ہوئی ، قائد اعظم کے فرمودات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ،انہوں نے کہا ہے کہ ترقی کےلیے قائد اعظم کی بصیرت سے رہنما ئی لینا ہوگی ۔

مزید :

قومی -