امریکی صدر باراک اوباما کی بیٹی شرمناک کام کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی

امریکی صدر باراک اوباما کی بیٹی شرمناک کام کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی
امریکی صدر باراک اوباما کی بیٹی شرمناک کام کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی

  

شکاگو (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما کی بڑی صاحبزادی کے متعلق حالیہ کچھ دنوں کے دوران پے درپے جس طرح کی خبریں سامنے آئی ہیں اس سے یوں لگتا ہے کہ صاحبزادی ان کے ہاتھ سے نکل گئی ہیں اور کوئی نیا گل کھلا کر ہی دم لیں گی۔

صدر اوباما کی 18 سالہ بیٹی مالیا کی ایک ویڈیو چند روز قبل ہی سامنے آئی تھی جس میں وہ فحش رقص کا مظاہرہ کرتی نظر آئیں، اور اب ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے، جس میں وہ مبینہ طور پر چرس پیتی نظر آرہی ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو نیوز ویب سائٹ راڈار کی جانب سے شائع کی گئی ہے، جس میں مالیا اوباما ایک مشکوک قسم کے سگریٹ کے کش لگاتی نظر آتی ہیں۔ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ عینی شاہدین نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ اوباماکی صاحبزادی چرس پی رہی تھیں، جبکہ ان کے انداز و اطوار بھی نشئیوں جیسے تھے۔ رپورٹ کے مطابق تازہ ترین ویڈیو کلپ شکاگو شہرمیں منعقد ہونے والے لولاپلوزا میوزک فیسٹیول میں ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد کی سڑک پر برہنہ خاتون کے واقعے کاڈراپ سین ہو گیا،ریپ کا الزام لگانے والی دراصل کون تھی؟تفصیلات سامنے آگئی

واضح رہے کہ امریکی صدر آج کل ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کو بھرپور حمایت فراہم کرنے کے لئے انتہائی مصروف وقت گزاررہے ہیں، اور لگتا ہے کہ ان کی ٹین ایجر صاحبزادی والد کی مصروفیت میں اضافے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خوب موج مستی کررہی ہیں۔ ہر ویک اینڈ پر ان کی کوئی متنازعہ ویڈیو سامنے آرہی ہے اور یہ سلسلہ زور پکڑتا جارہا ہے۔

والز نے 14اگست کے موقع پر بچوں کے ساتھ جشن آزادی کامزہ دوبالا کرنے کا طریقہ متعارف کروادیا

یاد رہے کہ ماضی میں صدر اوباما کے بارے میں بھی یہ انکشافات سامنے آچکے ہیں کہ وہ سکول اور کالج کے زمانے میں چرس نوشی کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے رواں سال وائٹ ہاﺅس کارسپونڈنٹس ڈنر میں ازراہ تفنن اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ”آخری بار میں اتنا ٹُن اس وقت ہوا جب میں اپنے میجر(تعلیمی پروگرام کااہم ترین مضمون) کا فیصلہ کررہا تھا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -