اس اداکارہ کو دبئی میں داخل ہونے نہیں دیا گیا، ائیرپورٹ سے ہی واپس بھیج دیا گیا، اس کے پاسپورٹ پر ایسا کیا لکھا تھا کہ یہ کام کرنا پڑ گیا؟ جواب ایسا کہ آپ تصور بھی نہیں کرسکتے

اس اداکارہ کو دبئی میں داخل ہونے نہیں دیا گیا، ائیرپورٹ سے ہی واپس بھیج دیا ...
اس اداکارہ کو دبئی میں داخل ہونے نہیں دیا گیا، ائیرپورٹ سے ہی واپس بھیج دیا گیا، اس کے پاسپورٹ پر ایسا کیا لکھا تھا کہ یہ کام کرنا پڑ گیا؟ جواب ایسا کہ آپ تصور بھی نہیں کرسکتے

  

دبئی سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) شکل عورتوں والی اور پاسپورٹ مردوں والا ، دبئی میںیہ ڈرامہ نہیں چلے گا، یہ کہنا تھا ان ائرپورٹ اہلکاروں کا کہ جنہوں نے کینیڈا کی مشہور اداکارہ و ماڈل گیگی لورین کو متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت دینے سے صاف انکار کر دیا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق 24 سالہ اداکارہ کے پاسپورٹ پر اس کی شناخت مرد ظاہر کی گئی ہے جبکہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس کاا صل نام گریگری ایلن لزارتو ہے۔ اس واقعہ پر اداکارہ نے شور برپا کر دیا اور الزام لگایا کہ دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے حکام نے اسے خواجہ سرا کہہ کر امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا اور ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی۔

فحش فلموں کی اداکارہ نے ہزاروں فٹ بلندی سے برہنہ حالت میں چھلانگ لگادی، لیکن کیوں؟ وجہ ایسی کہ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

دوسری جانب ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو خواجہ سرا ہونے کی بنا پر ہرگز نہیں روکا گیا بلکہ اصل وجہ یہ تھی کہ اس کے پاسپورٹ پر درج تھا کہ وہ ایک مرد ہے اور تصویر بھی مرد کی لگی ہوئی تھی۔

گیگی لورین کو دبئی ایئرپورٹ پر روکے جانے کی خبر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا کر دیا اور خصوصاً فیس بک ، ٹوئٹر اور انسٹاگرام جیسی ویب سائٹوں پر ان کے مداحوں نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ مغربی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گیگی لورین جنس تبدیل کروا چکی ہیں اور 2014 ءمیں انہوں نے اپنا نام بھی تبدیل کر لیا، جس کے بعد ساری دنیا انہیں ایک خوبرو دوشیزہ ہی سمجھتی ہے، بس دبئی میں ذرا گڑبڑ ہو گئی۔

مزید :

عرب دنیا -