پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان کی سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کی عیادت
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کر کے سانحہ کوئٹہ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی ۔ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ ائیر چیف مارشل نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کیا ۔بعد ازاں سہیل امان نے وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری سے ملاقات کی ۔اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ نے پوری قوم کو غمزدہ کردیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ 73زخمیوں کو سی 130کے ذریعے کوئٹہ سے کراچی منتقل کردیا گیا ہے ،زخمیوں کو منتقل کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا ۔