بھارت میں شری پوار بارود فیکڑی میں دھماکہ ، 4افراد ہلاک کئی زخمی

بھارت میں شری پوار بارود فیکڑی میں دھماکہ ، 4افراد ہلاک کئی زخمی
بھارت میں شری پوار بارود فیکڑی میں دھماکہ ، 4افراد ہلاک کئی زخمی

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے چتوڑ گڑھ ضلع کے راوت بھاٹا میں واقع’’ شری پورا بارود فیکٹری‘‘ میں دھماکہ ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق 4افراد ہلاک درجنوں افراد زخمی ۔

بچوں کے ساتھ جشن آزادی منانے کا دلچسپ ترین طریقہ

بھارتی نجی چینل’’ای ٹی وی ‘‘ کے مطابق چتوڑ گڑھ ضلع کے راوت بھاٹا میں واقع’’ شری پورا بارود فیکٹری‘‘ پر اسرار دھماکے میں تباہ ہو گئی ، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ تین منزلہ عمارت فوری طور پر زمین بوس ہو گئی ،دھماکہ ہوتے ساتھ ہی ہی علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔بتایا جا رہا ہے اس حادثے میں 4افرادہلاک جبکہ کئی زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکہ اتنا زبردست تھا کہ تین منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی راوت بھاٹا پولیس جائے واقع پر پہنچ گئی ہے۔ خبر لکھے جانے تک چتوڑ گڑھ ایس ڈی ایم، ایس پی ، سی او موقع پر موجود تھے۔ تاہم دھماکہ کی وجوہات کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -