ہمیں حکومت کے رویے پر تحفظات ہیں لیکن پھر بھی دہشتگردی کیخلاف حکومت کے ساتھ ہیں:شاہ محمود قریشی

ہمیں حکومت کے رویے پر تحفظات ہیں لیکن پھر بھی دہشتگردی کیخلاف حکومت کے ساتھ ...
ہمیں حکومت کے رویے پر تحفظات ہیں لیکن پھر بھی دہشتگردی کیخلاف حکومت کے ساتھ ہیں:شاہ محمود قریشی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ حکومت کی ترجیحات میں دہشتگردی تھی اور نہ ہے ،ان کی ترجیحات میں میٹروبس منصوبے ہیں،ہمیں حکومت کے رویے پر تحفظات ہیں لیکن پھر بھی دہشتگردی کیخلاف حکومت کے ساتھ ہیں ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک ‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ٹی ونے میری اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی تقریریں کاٹیں، جس پر میزبان حامدمیر نے کہا کہ بعد میں پرویز رشید نے اس پر معذر بھی کی تھی ۔شاہ محمود قریشی نے حامد میر کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کام بھی کر لیا ،وقت بھی گزار لیا اور معذرت بھی کر لو ،یہ اچھی حکمت عملی ہے حکومت کی ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگاتاہے حکومت کی ترجیحات میں دہشتگردی تھی اور نہ ہے ،ان کی ترجیحات میں میٹروبس منصوبے ہیں ،ہمیں حکومت کے رویے پر تحفظات ہیں لیکن پھر بھی دہشتگردی کیخلاف حکومت کے ساتھ ہیں ،ہم نے حکومت سے کہا کہ بتائے اس کے راستے میں کیا رکاوٹیں ہیں ،ڈی چوک پر لوگوں کے بیٹھنے سے پورا ملک بند نہیں ہوتاہے۔

مزید :

اسلام آباد -