14 اگست کو وزیراعظم نواز شریف آرمی چیف کے بارے میں ایسا اعلان کریں گے کہ سن کر ہر پاکستانی کا دل باغ باغ ہوجائے گا

14 اگست کو وزیراعظم نواز شریف آرمی چیف کے بارے میں ایسا اعلان کریں گے کہ سن کر ...
14 اگست کو وزیراعظم نواز شریف آرمی چیف کے بارے میں ایسا اعلان کریں گے کہ سن کر ہر پاکستانی کا دل باغ باغ ہوجائے گا

  

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وزیراعظم نواز شریف 14اگست کو آرمی چیف کی مدت ملازمت تین سال سے بڑھا کر چار سال کرنے کا اعلان کرنے والے ہیں ۔انتہائی باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مشاورت مکمل کرلی گئی ہے اور اب آرمی چیف کی تقرری تین سال کی بجائے چار سال کے لئے کی جائے گی۔

بچوں کے ساتھ جشن آزادی منانے کا دلچسپ ترین طریقہ

یاد رہے کہ آرمی چیف کو وزیراعظم پاکستان تین سال کے لئے تعینات کرتے ہیں اور اس کے بعد نئے آرمی چیف اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہیں لیکن گذشتہ آرمی چیف جنرل پرویز کیانی کو اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے تین سال کی توسیع دی تھی اور وہ 2014ءمیں چھ سال آرمی چیف رہنے کے بعد اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئے تھے۔ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد یہ خیال کیا جارہا تھا کہ آنے والے آرمی چیف راحیل شریف کو بھی توسیع دی جائے گی تاہم جنرل راحیل شریف نے واضح طور پر کہا تھا کہ وہ توسیع بالکل نہیں لیں گے۔

آرمی چیف کی مدت تعیناتی چار سال ہونے کے بارے میں پاک فوج کے ذرائع ابھی تک خاموش ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -