لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کا انتقال ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کا انتقال ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کا انتقال ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کا انتقال ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

بھا رتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے اپنی ٹوئیٹ میں کہاہے کہ حنیف محمد مثبت اور معاون انسان تھے،ان سے 2005ءمیں ہونیوالی ملاقات ابھی تک یاد ہے،پاکستانی آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ حنیف محمد پاکستان کے پہلے لیجنڈ بلے باز اور متاثر کن شخصیت تھے جنہوں نے لاکھوں دلوں کو اپنا گرویدہ بنایا،احمد شہزاد نے اہل خانہ سے تعزیت کی تو شعیب اختر نے ان کو آرٹ آف بیٹنگ قرار دیا۔

وقار یونس نے لکھا ہے کہ آج ہم نے اپنا ہیرو کھو دیا ہے جو ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے،بیٹے شعیب محمد کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ بھرپور زندگی گزاری ،آخری دم تک ٹیم کیلئے فکر مند رہے۔

مزید :

کھیل -