سانحہ کوئٹہ کے شہداکے ورثاکی مالی امدادکے لئے ہائی کورٹ نے عدالتی عملے اورججوں سے رقم مانگ لی

سانحہ کوئٹہ کے شہداکے ورثاکی مالی امدادکے لئے ہائی کورٹ نے عدالتی عملے ...
سانحہ کوئٹہ کے شہداکے ورثاکی مالی امدادکے لئے ہائی کورٹ نے عدالتی عملے اورججوں سے رقم مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے وکلااور دیگر شہریوں کے ورثاکی مالی امداد کے لئے خصوصی فنڈ قائم کردیا ہے،اس سلسلے میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ کے حکم پر صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں اور عدالت عالیہ کے عملہ کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے جس کے تحت سیشن جج اس فنڈ میں5ہزار روپے، ایڈیشنل سیشن جج 3ہزار روپے،سینئر سول جج 2ہزار روپے، سول جج 1500روپے اور دیگر عدالتی عملہ 500روپے فی کس کے حساب سے اس فنڈ میں رقم جمع کروائے گا جبکہ عدالت عالیہ کے تمام عملہ کو ایک ہزار روپے فی کس کے حساب سے رقم جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔مراسلے میں تمام افسروں اوراہلکاروں کو 18اگست تک یہ رقم عدالت عالیہ کے افسر خزانہ کے پاس پے آرڈرز یا چیک کی صورت میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید :

لاہور -