لاہور کی ماتحت عدالتوں میں 1لاکھ80ہزارمقدمات زیرالتواء
لاہور(نامہ نگار)لاہور کی ماتحت عدالتوں میں 1لاکھ 80ہزارسے زائدمقدمات زیرالتوا ہیں،ماتحت عدالتوں کے ججوں نے اپنی اپنی عدالتوں کے مقدمات کی فہرستیں تیار کرکے سیشن جج لاہور کو ارسال کردی ہیں۔عدالتی ذرائع کے مطابق مذکورہ مقدمات کی فہرست 2روز تک لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی جائیں گی۔ فہرستیں دو روز تک لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی جائیں گی۔سیشن کورٹ میں 23ہزار551مقدمات،کینٹ کچہری میں، ماڈل ٹاﺅن اور ضلع کچہری میں46ہزار272جبکہ سول کورٹ میں1لاکھ 10ہزار419مقدمات زیرالتواہیں۔تفصیلات کے مطابق واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مسٹرجسٹس سید منصورعلی شاہ کی جانب سے ماتحت عدالتوں کے کیسوں کو کمپیوٹرائزڈکرنے کے لئے تمام ماتحت ججوں کی ایک ہفتے کے لئے موسم گرما کی تعطیلات ختم کردی تھیں اور ججوں کو عدالتوں میں زیرسماعت کیسوں کی تمام معلومات ایک فارم پر درج کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔ ان احکامات کی روشنی میں سیشن کورٹ،سول کورٹ اور تینوں کچہریوں میں ججوں اور عملے نے کیسوں کی فہرستیں تیار کرکے سیشن جج نذیر احمد گجانہ کو بھجوا دی ہیں۔ فہرستوں کی عملہ ری چیکنگ کرنے میں مصروف ہے، ذرائع کے مطابق یہ فہرستیں لاہور ہائی کورٹ دو روز تک بھجوا دی جائیں گی جن کو ہائی کورٹ میں کمپیوٹرائز ڈکرلیا جائے۔ سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن ججوں کی عدالتوں میں 23ہزار551مقدمات،کینٹ کچہری میں،ماڈل ٹاﺅن اور ضلع کچہری میں46ہزار272کیس جبکہ سول کورٹ میں1لاکھ 10ہزار419مقدمات زیرالتواہیں۔