ساندہ چرچ حملہ کیس کے 47ملزم بری

ساندہ چرچ حملہ کیس کے 47ملزم بری
ساندہ چرچ حملہ کیس کے 47ملزم بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ساندہ چرچ حملہ کیس میں ملوث رحمت سمیت 47ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا۔واضح رہے کہ مذکورہ کیس میں 800نامعلوم ملزمان کو بھی نامزد کیا گیا ہے جو تاحال مفرور ہیں۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ ساندہ پولیس نے 24مئی 2015میں چرچ پر حملہ کرنے جلوس نکالنے اور توڑپھوڑ کرنے کے الزام میں رحمت سمیت 47ملزمان کے خلاف مقدہ درج کیاتھا، اس میں 800نامعلوم ملزمان کو بھی نامزد کیا گیا جواس کیس میں مفرور ہیں۔اس کیس میں ایک ملزم رحمت گرفتار ہے جبکہ 46ملزمان ضمانت پر پیش ہو رہے تھے۔ عدالت میں چالان آنے پر استغاثہ ملزمان پر جرم ثابت نہ کرسکا جس پر عدالت نے گزشتہ روزمذکورہ بالا ملزمان کوبری کردیاہے۔

مزید :

لاہور -