ون ویلرز کے خلاف آپریشن جاری،ون ویلنگ کرنے والے 10مزید شہری جیل بھجوا دیئے گئے

ون ویلرز کے خلاف آپریشن جاری،ون ویلنگ کرنے والے 10مزید شہری جیل بھجوا دیئے گئے
ون ویلرز کے خلاف آپریشن جاری،ون ویلنگ کرنے والے 10مزید شہری جیل بھجوا دیئے گئے

  

لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریس نے مزید 10ون ویلرجیل بھجوا دیئے جس سے گزشتہ 3دنوں کے دوران جیل بھجوائے جانے والے ون ویلروں کی تعداد 60ہو گئی ہے۔گزشتہ روز پولیس کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریس کی عدالتوں میں 10ملزمان کے چالان پیش کئے گئے۔جوڈیشل مجسٹریٹس نے ون ویلنگ کے الزام میں گرفتار 10ویلروں کو6،6دن کی سزا کا حکم سناتے ہوئے جیل بجھوا دیا ہے۔ون ویلنگ کی لعنت سے نمٹنے کے لئے محکمہ پولیس فعال دکھائی دے رہا ہے جبکہ سمری ٹرائل کے ذریعے ون ویلنگ قانون کے تحت گرفتار ملزمان کو عدالتیں ایک دن سے ایک سال تک کی سزاسنا سکیں گی۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹراظہرحسین نے ہدایت کی کہ کوئی بھی ملزم بغیرچالان عدالت میں پیش نہ کیاجائے جبکہ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو بھی اس بابت ہدایت کردی گئی ہے۔

مزید :

لاہور -