مصطفی کمال کی کرکٹر حنیف محمد کے صاحبزادے شعیب محمد سے ملاقات،مرحوم لیجنڈ کرکٹر کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

مصطفی کمال کی کرکٹر حنیف محمد کے صاحبزادے شعیب محمد سے ملاقات،مرحوم لیجنڈ ...
مصطفی کمال کی کرکٹر حنیف محمد کے صاحبزادے شعیب محمد سے ملاقات،مرحوم لیجنڈ کرکٹر کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال، ڈاکٹر صغیر اور وسیم آفتاب نے عظیم پاکستانی کر کٹر لٹل ماسٹر مرحوم حنیف محمد کے صاحبزادے اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سید مصطفی کمال نے شعیب محمد سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حنیف محمد نے پاکستان کرکٹ کی بحالی کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں ،کرکٹ کی بحالی کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے شعیب محمد کو دلاسہ دیتے ہوئے ان کے والد کے دعائے مغفرت بھی کی۔بعد ازاں مصطفی کمال نے کراچی کے مقامی نجی ہسپتال میں کوئٹہ دہشت گردی کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی، سید مصطفی کمال نے زخمی ہونے افراد سے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے عزم و حوصلے کی تعریف اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔

مزید :

کراچی -