افغان صدر کا وزیر اعظم کو ٹیلی فون ،سانحہ کوئٹہ پر اظہار افسوس
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم نواز شریف کو افغان صدر اشرف غنی نے ٹیلی فون کر کے سانحہ کوئٹہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران افغان صدر نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان اور افغانستان کے لیے مشترکہ خطرہ ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کیا جائے گا ۔