اسلام آبادسے جوکوتاہیاں ہوئیں اسکاازالہ ہوناچاہیے:سردار ایاز صادق
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کی کوششوں سے ٹیکس کی شرح بڑھی ہے۔اسلام آبادسے جوکوتاہیاں ہوئیں اسکاازالہ ہوناچاہیے۔
جیو نیوز کیمطابق پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پشاورسے بچپن کی یادیں وابستہ ہیں،صوبے کی ترقی کیلئے اسلام آباد سے جو کوتاہیاں ہوئیں ان کا ازالہ کیا جائیگا،گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے سرمایہ کاروں کے حوصلے بلندہیں،حالات میں بہتری آئی ہے،سرمایہ کارواپس آرہے ہیں،بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنےکی کوشش کریں گے۔