اوول ٹیسٹ ،پہلے روز کا کھیل ختم،انگلینڈ کے 328رنز کے جواب میں پاکستان کی 3رنز پر پہلی وکٹ گر گئی

اوول ٹیسٹ ،پہلے روز کا کھیل ختم،انگلینڈ کے 328رنز کے جواب میں پاکستان کی 3رنز ...
اوول ٹیسٹ ،پہلے روز کا کھیل ختم،انگلینڈ کے 328رنز کے جواب میں پاکستان کی 3رنز پر پہلی وکٹ گر گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوول(مانیٹرنگ ڈیسک)چوتھے ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہو گیاہے جس میں انگلینڈ کے 328رنز کے جواب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 3رنز پر ہی گر گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی جانب سے 328کے جواب میں پاکستان کے سمیع اسلم اور اظہر علی نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن پاکستانی بلے باز وکٹ پر قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہوئے ،سمیع اسلم صرف 3رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ۔اظہر علی اوریاسر شاہ پہلے روز ناٹ آوٹ رہے ہیں ۔اوول ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل کم روشنی کے باعث جلدی ختم کر دیا گیاہے۔
اس سے قبل انگلینڈنے ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،انگلش ٹیم نے 328رنز بنائے جس میں موئن علی 108رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ بیرز سٹو 55اور ووکس 45رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔پاکستان کی جانب سے سہیل خان نے انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 5کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا جبکہ وہاب ریاض نے تین اور محمد عامر نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -