پاکستان کی اقلیتیں ملکی حفاظت اور سیکیورٹی کے لئے مسلمان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں:وفاقی وزیر کامران مائیکل

پاکستان کی اقلیتیں ملکی حفاظت اور سیکیورٹی کے لئے مسلمان بھائیوں کے شانہ ...
پاکستان کی اقلیتیں ملکی حفاظت اور سیکیورٹی کے لئے مسلمان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں:وفاقی وزیر کامران مائیکل

  

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام مذاہب کی اقلیتیں ملک کی حفاظت اور سیکیورٹی کے لئے مسلمان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں ، وزیر اعظم کا وژن ملک بھر میں حفاظت اور بین العقائد امن کا فروغ اور ہمیں اس مقصد کے حصول میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کر یں گے، اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے نقادوں کو رد کرتے ہوئیمسلم لیگ(ن) کی حکومت اقلیتوں کے حقوق کے فروغ اور حفاظت کے لئے کام کرتی رہی ہے۔

اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کامران مائیکل نے کہا کہ پاکستان کے تمام مذاہب کی اقلیتیں ملک کی حفاظت اور سیکیورٹی کے لئے مسلمان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے نقادوں کو رد کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ایم ایل(ن) کی حکومت اقلیتوں کے حقوق کے فروغ اور حفاظت کے لئے کام کرتی رہی ہے،پاکستان کی اقلیتوں کو ذات پات اور مذاہب کی تفریق کے بغیر پاکستان میں برابری کے حقوق حاصل ہیں اور ان کو کسی بھی بین الاقوامی پراپیگنڈہ پر توجہ نہیں دینی چاہئے جو پاکستان میں اقلیتوں کے خلاف اور پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتیں یوم آزادی بھی پورے جوش و خروش سے منائیں گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام اقلیتی گروپس کے بڑے بڑے ہیرو پاکستان کے لوگوں کی خدمت کرتے رہے ہیں جن میں جسٹس Comelius ، سکوارڈن لیڈر سیسل چوہدری، میجر جنرل نوئل اور دیگر بہت سے شامل ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -