ملکی ترقی کیلئے سیاسی استحکام ، امن و امان، قانون کی حکمرانی اور انصاف ضروری،آبی زخائر کی پیشگی تعمیر شروع کر دی :احسن اقبال

ملکی ترقی کیلئے سیاسی استحکام ، امن و امان، قانون کی حکمرانی اور انصاف ...
ملکی ترقی کیلئے سیاسی استحکام ، امن و امان، قانون کی حکمرانی اور انصاف ضروری،آبی زخائر کی پیشگی تعمیر شروع کر دی :احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہکسی بھی ملک کی ترقی کیلئے سیاسی استحکام ، امن و امان، قانون کی حکمرانی اور انصاف سمیت سماجی مساوات اہم ستون ہیں،عوامی وسائل کو ترقی دے کر ملک کو ترقی دی جاسکتی ہے، آمریت نے دنیا میں جیو سٹریٹجک پالیسی میں شامل ہو کر بیرونی امداد حاصل کی، جب امداد بند ہوئی تو ملک کی معیشت کا پہیہ بیٹھ گیا، آنے والے 15 سے20 سال میں ہمیں پانی کا مسئلہ درپیش ہوگا جس سے مستقبل میں نمٹنے کے لئے حکومت نے پیشگی آبی ذخائر کی تعمیر شروع کر دی ہے ، پاکستان کو جنوبی ایشیاء چین اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ جوڑ کر اقتصادی راہداری کے ذریعے ترقی کی روشن راہوں پر گامزن ہو نا چاہتے ہیں ،اگلے سال 3600 میگا واٹ بجلی جو ایل این جی کے ذریعے حاصل کی جائے گی جسے نیشنل گرڈ میں شامل کیاجائیگا،اگلے سال کے وسط میں عالمی معیار کے نیو انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا افتتاح کیا جائے گا ۔

اسلام آباد میں وژن 2025 ء کے دوسرے سال میں زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں میں ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائداعظم کا خواب تعبیر مانگ رہا ہے ،اس خواب کوبرسوں پہلے تعبیر ملی مگر ملک کے سیاسی حالات اور میوزیکل چئیرز گیم نے اس خواب کی تکمیل سے روکے رکھا۔ دنیا کی معیشتیں تیزی سے ترقی کرتی ہیں ،1990 ء میں پاکستانی روپیہ مضبوط تھا اور پھر 2 سالوں کی حکومتوں کو ختم کیا گیا، ہمسایہ ملک نے ہمارے معاشی نظام کی نقل کی اور بنگلہ دیش بھی برآمدات میں ہم سے آگے نکل گیا۔انہوں نے کہا کہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو ملک کا خزانہ خالی تھا مگر وزیر اعظم اور ان کی ٹیم کے دل کا خزانہ بھرا ہوا تھا ، تین سالوں میں پاکستان جنت نہیں بنا مگر عالمی دنیا کے خیالات تبدیل ہوئے ہیں اور وہی لوگ اب پاکستان کو دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشت قرار دے رہے ہیں جو پاکستان کو ناکام ریاست قرار دے رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ اب فیکٹریوں کو آٹھ ماہ سے بجلی اور گیس کی بلاتعطل فراہمی کی جا رہی ہے ، مزدور اب سڑکوں پر نہیں نکل رہا ، کراچی کے باسی امن و امان کی دگرگوں صورتحال کے باعث کراچی سے اپنا کاروبار بیرون ملک منتقل کر رہے تھے ، آج ایک مرتبہ پھر کراچی کی رونقیں لوٹ آئی ہیں ، بلوچستان میں پاکستان کا جھنڈا پہلے کبھی نہیں لہراتا تھا مگر اب پاکستان کا جھنڈا لہرا رہا ہے ، تین سالوں میں ملکی ترقی کو آگے بڑھایا ہے ، دنیا میں جس ملک نے ترقی کی ہے وہ ان کی مثبت سوچ کی مرہون منت ہے ۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ملک میں مایوسی پھیلائی ان کے اس ملک نے انہیں زیادہ نوازااور بڑے بڑے کاروبار دیئے مگر افسوس ہوتا ہے کہ جب ان کی منفی سوچ عیاں ہوتی ہے ، آج یہ ملک کامیابی کی طرف جا رہا ہے ۔ ہم نے دہشت گردی کو شکست دی اور اندوہناک واقعات کا تسلسل توڑا ہے ، دشمن کے ہر وار سے ہمارا حوصلہ اور عزم زیادہ مضبوط ہوا ہے ، توانائی کے بحران کا خاتمہ کیا ہے ۔ پچھلے پندرہ سالوں میں توانائی کا ایک بھی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا تھا ، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن لائنوں پر توجہ نہیں دی گئی مگر آج چین کے تعاون سے توانائی کے بڑے منصوبے شروع کیے گئے ہیں اور ان منصوبوں سے 2017 ء کے وسط میں بجلی آنا شروع ہو جائے گی اور اگلے سال 3600 میگا واٹ بجلی جو ایل این جی کے ذریعے حاصل کی جائے گی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی۔

مزید :

قومی -