پاکستان کا دشمن اقلیتی براداری کا بھی دشمن ہے:سراج الحق

پاکستان کا دشمن اقلیتی براداری کا بھی دشمن ہے:سراج الحق
پاکستان کا دشمن اقلیتی براداری کا بھی دشمن ہے:سراج الحق

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دشمن اقلیتی براداری کا بھی دشمن ہے،اقلیتی برادری نے پاکستان کی ترقی میں اہم کرداراداکیا ہے۔

جیو نیوز کیمطابق امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے اقلیتوں کےدن کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کوفلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کا بچہ بچہ ورلڈ بینک کا مقروض ہے، یہ ملک کسی جاگیردار نے نہیں عوام نے بنایا ہے۔اس سے قبل لاہور سے جاری ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بچوں کے اغوائ کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب میں گڈ گورننس کےدعوے دھرے رہ گئے ہیں۔امیر جاعت اسلامی نے مزید کہا تھا کہ ماو?ں کی گود اجاڑنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، اغوائ کاروں کو نشان عبرت بنا کر مغوی بچے بازیاب کرائے جائیں۔سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ تین ماہ میں 850سے زائد بچوں کا اغوا تشویش ناک ہے، لگتا ہے پنجاب کی انتظامیہ اور حکمران سو رہے ہیں۔

مزید :

قومی -