کراچی میں حساس اداروں کی کارروائی ،کالعدم تنظیم کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں حساس اداروں نے سرچ آپریشن کر کے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر چار کے قریب حساس اداروں نے کارروائی کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جنہیں مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔