اگر آپ تیز یا خراب گاڑی چلاتے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کے گھر میں۔۔۔ سائنسدانوں نے اس عادت کی اصل اور سب سے حیران کن وجہ بتادی

اگر آپ تیز یا خراب گاڑی چلاتے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کے گھر میں۔۔۔ ...
اگر آپ تیز یا خراب گاڑی چلاتے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کے گھر میں۔۔۔ سائنسدانوں نے اس عادت کی اصل اور سب سے حیران کن وجہ بتادی

  

لندن(نیوز ڈیسک) اگر آپ بہن بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں تو سمجھئے کہ آپ دوسروں کے لئے کسی بڑی مصیبت سے کم نہیں ہیں۔ شاید آپ کو یہ بات پسند نہ آئے لیکن برطانیہ میں کی گئی ایک تحقیق کے نتائج یہی کچھ کہہ رہے ہیں۔

دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جو افراد اپنے بہن بھائیوں میں سب سے بڑے ہوتے ہیں وہ عام طور پر سڑکوں پر تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہیں، اکثر ان کا چالان ہوتا ہے، اور عموماً حادثات کا بھی سبب بنتے ہیں۔ اس کے برعکس جو افراد بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہوتے ہیں وہ عموماً بہت اچھے ڈرائیور ثابت ہوتے ہیں۔

چھٹیوں پر جائیں تو 50 روپے کی یہ چیز ضرور اپنے بیگ میں رکھ لیں، کسی حملے کی صورت میں یہ آپ کی جان بچاسکتی ہے کیونکہ۔۔۔

برطانوی ادارے پریولج کار انشورنس کی جانب سے کی گئی اس تحقیق میں معلوم ہوا کہ جو افراد بہن بھائیوں میں سب سے بڑے ہوتے ہیں ان میں سے 89 فیصد حد رفتار کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے ہیں، ان میں سے 35 فیصد کو مختلف اقسام کے ٹریفک جرائم میں چالان کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ 46 فیصد کو تو سڑک کے عین درمیان غیر معمولی رفتار کا مظاہر کرتے پایا گیا ہے۔

خواتین ڈرائیوروں کے بارے میں معلومات اکٹھی کی گئیں تو پتا چلا کہ جو خواتین بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہوتی ہیں ان میں سے 17 فیصد دوران ڈرائیونگ میک اپ کرتی ہیں جبکہ 30 فیصد ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال بھی کرتی ہیں۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ جو افراد بہن بھائیوں میں سب سے بڑے ہوتے ہیں ان میں حادثات کی شرح بھی زیادہ ہوتی ہے، اور اس تحقیق کے نتیجے میں یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ یہ افراد سب سے زیادہ خطرناک اور خودغرض ڈرائیور ہوتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس