یہ خاتون اس مہنگی ترین گاڑی کو ہتھوڑی سے کیوں توڑرہی ہے؟ وجہ جان کر تمام مرد کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہوجائیں گے

یہ خاتون اس مہنگی ترین گاڑی کو ہتھوڑی سے کیوں توڑرہی ہے؟ وجہ جان کر تمام مرد ...

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) شوہر کی بے وفائی پر اکثر خواتین رونے دھونے پر ہی اکتفا کرتی ہیں لیکن اس خاتون نے اپنے شوہر سے بے وفائی کا ایسا بدلہ لیا ہے کہ وہ تمام عمر یاد رکھے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں ایک خاتون ہتھوڑے کے ساتھ ایک مہنگی بی ایم ڈبلیو گاڑی کی سکرین اور شیشے توڑ رہی ہوتی ہے۔ ویڈیو میں خاتون بتاتی ہے کہ ”میں 10سال سے اس شخص کی بیوی ہوں۔ اپنی زندگی میں میں نے ایک کپ یا ایک پلیٹ تک نہیں توڑی لیکن آج میں اس کی گاڑی کو سلامت نہیں چھوڑوں گی۔“

سرحد پر میاں بیوی کی آمد، سکیورٹی اہلکاروں کو اچانک اُن کی وین سے ایک جوتا لٹکتا نظر آگیا، تلاشی لینے کیلئے ڈگی کھولی تو سامنے ایسا منظر کہ ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا، سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ اس طرح۔۔۔

وہ مزید کہتی ہے کہ ”میں اس شخص پر اعتماد کرتی تھی ۔ اب وہ اس گاڑی پر گھر نہیں جا سکے گا اور نہ ہی اسے فروخت کر سکے گا۔ میں اس لڑکی کو اچھی طرح جانتی ہوں جس کے ساتھ اس کے تعلقات ہیں۔“ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نے گاڑی کی اگلی پچھلی سکرینیں اور شیشے توڑ ڈالے تھے۔ رپورٹ کے مطابق اس خاتون کا نام ویڈیو میں نہیں بتایا گیا ہے اور نہ ہی یہ معلوم ہو سکا ہے کہ یہ ویڈیو کس ملک کی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس