’جو بھی مسافر ہمارے جہاز پر بیٹھنے سے پہلے یہ کام نہیں کرے گا اسے نیچے اتاردیں گے‘ سعودی ائیرلائن نے اعلان کردیا، سفر کرنے کیلئے ایسی شرط لگادی کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی

’جو بھی مسافر ہمارے جہاز پر بیٹھنے سے پہلے یہ کام نہیں کرے گا اسے نیچے ...
’جو بھی مسافر ہمارے جہاز پر بیٹھنے سے پہلے یہ کام نہیں کرے گا اسے نیچے اتاردیں گے‘ سعودی ائیرلائن نے اعلان کردیا، سفر کرنے کیلئے ایسی شرط لگادی کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی

  

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں شرعی قوانین نافذ ہیں جن میں پورے لباس کو خصوصی اہمیت حاصل ہے، جس میں مردوخواتین کا جسم انتہائی مناسب حد تک ڈھکا ہونا چاہیے۔ اب سعودی عرب نے لباس کی اس پابندی کو اپنی فضائی کمپنی پر بھی لاگو کر دیا ہے۔ دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودیہ ایئرلائنز نے مسافروں کے لیے ڈریس کوڈ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق آئندہ جس مسافر کی کہنیاں یا پنڈلیاں ننگی ہوئیں انہیں طیاروں میں سوار نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اب سعودی عرب کے اس علاقے میں جانے کیلئے خواتین کو پردہ نہیں کرنا پڑے گا، سب سے بڑی خبر آگئی، پوری دنیا دنگ رہ گئی

سعودیہ ایئرلائنز نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ”آئندہ کسی بھی مسافر کو ایسا لباس پہن کر سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جس سے دیگر مسافروں کی دل آزاری ہو۔ چنانچہ آج کے بعد جس خاتون کی ٹانگیں اور کہنیاںننگی ہوں گی یا اس نے انتہائی باریک یا چست لباس پہن رکھا ہو گا ، اسے سفر نہیں کرنے دیا جائے گا۔ ان مردوں کو بھی سفر نہیں کرنے دیا جائے گا جن کی ٹانگیں برہنہ ہوں گی۔

مزید : عرب دنیا